سرگودھا(بیورو ای این آئی)محکمہ مال میں کرپشن ہی کرپشن کمشنر سرگودھا میدان میں نکل آئے چوروں کی شامت
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کا دیہی مرکز مال سرگودہا کا اچانک دورہ شہریوں کا عملہ کے ناروا رویہ اور میرٹ کی بجائے مڈل مین کے زریعے کام کرنے کا الزام کمشنر کا سخت برہمی کا اظہار انچارج سمیت تمام عملہ کو قبلہ درست کرنے کی وارننگ ،کمشنر نے کمپیوٹرائزفرد ملکیت سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے افسران اور دیگر عملہ کی حاضری اور دستیابی کو چیک کرنے کے علاؤہ سائلین سے بھی سہولیات و انتظامات بارے دریافت کیا سائلین کی جانب سے سب رجسٹرار پر رجسڑیوں کے بیان لینے میں لیت ولعل سے کام لینے کےالزام پر کمشنر کا کہنا تھا کہ میرٹ کے برخلاف کام کرنے والے ریونیو افسران و اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سائلین سے کہا کہ اگر کسی بھی ریونیو اہلکار سے متعلق ان کے پاس مبینہ کرپشن کے مصدقہ ثبوت ہوں تو وہ انہیں دفتر آکر آگاہ کریں ایسے ملازم کو ملازمت پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جہانزیب اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو اراضی کے فرد، انتقال کی میرٹ پر تیز ترین سہولیات فراہم کریں۔