نواب شاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طلبہ کا این ڈی ایف مرکز برائے بحالی بچے باہم ذھنی معذوری کا دورہ۔ رپورٹ : محمد حسین سومرو
نوابشاہ(پ ر) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنسز فار وومین کے ٹھرڈ ائیر کی طالبات نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ مہر کی سربراہی میں این ڈی ایف مرکز برائے بحالی بچے باہم ذھنی معذوری نواب شاہ کا دورہ کیا۔ سندھ حکومت کے معذور افراد کی بااختیارگی والے ادارے (DEPD) کے اشتراک سے چلنے والے این ڈی ایف مرکز کے مختلف شعبہ جات فزیو تھراپی،اسپیچ تھراپی،سائکو تھراپی کا دورہ کرتے ہوئے بچوں سے اچھا وقت گذارا۔ اس موقع پر معذور بچوں کی بحالی میں مدد حاصل کرنے کے لیے معلومات لی اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ فزیو تھراپی و دیگر تھراپی ذھنی معذور افراد کے لیے ایک مثبت کردار ادا کرتی ہے جس سے انکی ذھنی صحت میں بحالی کی امید پیدا ہوتی ہے اور ہم این ڈی ایف کی ذھنی معذور بچوں کی بحالی کے لیے دی جانے والی مشترکہ خدمات پر این ڈی ایف اور حکومت سندھ کو خراج پیش کرتے ہیں کہ وہ اس دور میں مفت تمام سہولیات مفت فراہم کرکے ذھنی معذور بچوں کی زندگی میں رونق لانے کا سبب بن رہے ہیں جو بہترین اور نیک عمل ہے این ڈی ایف اور (DEPD) ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ این ڈی ایف کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ارشد علی جمالی نے طالبات کو پورے ادارے کا وزٹ کروایا اور ادارے میں ملنے والی سہولیات کے متعلق آگاہی دی۔