خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے اپنے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز اے ایس آئی ملک فیض محمد اور کانسٹیبل ظہیر احمد کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سب انسپکٹر حق نواز آفیسر انچارج ریجنل کنٹرول سرگودھا، اے ایس آئی عمران حیدر بلوچ ریڈر ریجنل سپرویژنل آفیسر سرگودہا ریجن اور آفیسر انچارج چکوال شکیل احمد کیانی تھے ،دیگر مہمانانِ گرامی اے ایس آئی اسد رشید،اے ایس آئی ارشد محمود، ہیڈکانسٹیبل افتخار احمد، ہیڈکانسٹیبل مختار احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ محمد شہزاد اکرام آفیسر انچارج پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب اور اے ایس آئی جاوید اقبال ریڈر او آئی سی خوشاب نے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔
نظامت کے فرائض ہیڈکانسٹیبل مشتاق حسین نائب ریڈر خوشاب نے بطریق احسن سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی حافظ نگاہ حسین نے حاصل کی جبکہ ہیڈکانسٹیبل امجد حسین نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ریڈر خوشاب محمد جاوید اقبال اے ایس آئی نے سپاس نامہ پیش کیا،آفیسر انچارج ضلع سرگودھا حق نواز ، آفیسر انچارج ضلع چکوال شکیل احمد کیانی، آفیسر انچارج خوشاب راجہ محمد شہزاد اکرام ،اے ایس آئی ارشد محمود، انچارج ورکشاپ ملک فرحت جاوید اعوان اور ملک اکرام الحق مدھوال سمیت دیگر مقررین نے اے ایس آئی ملک فیض محمد اعوان اور کانسٹیبل ظہیر احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سب نے اے ایس آئی محمد جاوید اقبال ریڈر ٹیلی خوشاب کو ایسی تقریبات منعقد کرنے پر شاندار الفاظ میں سراہا۔
سرگودھا سے آئے ہوئے مہمان خصوصی خان عمران حیدر بلوچ نے اپنی شاعری کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اے ایس آئی ملک فیض محمد اور کانسٹیبل ظہیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں ایسی شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے رفقائے کار کی بے پایاں محبت قرار دیا۔ دوران تقریب ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز کو اعزازی شیلڈز اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اے ایس آئی ملک عطا اللہ گنجیال، اے ایس آئی ملک الطاف حسین ڈھوڈھا ،اے ایس آئی ملک فضل محمود،اے ایس آئی ملک محمد رضوان،اے ایس آئی مظہر حسین اور اے ایس آئی ظہیر عباس کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے.