خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائر منٹل اپرول کمیٹی کا ا جلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہو ا۔اجلاس میں محکمہ مائنز اینڈ منرل اورمحکمہ تحفظ ما حو لیات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں این او سی کی منظوری کیلئے مجموعی طور پر 7 کیس پیش کیئے گئے جن میں سلیکا سینڈ کے 3، لائم سٹون 03، بین ٹونائٹ کا ایک کیس شامل تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسوں کا تفصیلی جائز ہ لینے اور انوائرمنٹل ایکسپرٹ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے6 کیسزکی منظوری دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحو لیات کے افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں جن کیسوں کے این او سی کی منظوری دی گئی ہے ان کے مالکان کو ماحولیات آلودگی کے خاتمہ کیلئے پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ اور دیگرقانونی پہلوؤں پر عملدرآمد کا سختی سے پابند بنایا جائے۔