ڈیرہ غازیخان(ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈیرہ غازیخان شہر میں لگائی گئی
ٹف ٹائلز کو پراپر مینج کرنے،ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ترقیاتی کاموں پر فوکس ہے،فنڈز دستیابی کے بعد ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے،مناسب کام نہ ہونے پر پیمنٹس نہیں ہونے دونگا،
منصوبوں میں فنڈز سمیت حائل رکاوٹوں کی تفصیلات دی جائیں،افسران نئی اور جاری سکیموں کی سائٹس کا وزٹس کریں،ترقیاتی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پرویڈیوز شیئر کی جائیں،ہر سکیم پر کوالٹی ورک کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا فنڈز کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم نے ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں ہائی ویز،بلڈنگز،
ہیلتھ،پی ایچ ای،سپورٹس،
سوشل ویلفیئر،ریسکیو1122
لوکل گورنمنٹ،کے ایس ڈی اے،انہار اور ہائیر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے سی تیمور عثمان سمیت قومی تعمیر نو محکموں کے افسران موجود تھے۔