– عوام مہنگے پیکجز لگانے کے باوجود انٹرنیٹ کی عدم فراہمی پہ شدید برہم۔ فری لانسرز، طلباء و طالبات اور آن لائن سٹور مالکان پریشان۔ بار بار شکایات کے باوجود رتی بھر بہتری نہیں آ سکی- گجرات شہر میں موبائل فون سروس کا بند رہنا معمول بن گیا۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلق رکھنے والے صارفین کے مطابق جب بھی ضروری کام کرنا ہو، بینک ٹرانزیکشن کرنی ہو، بل ادا کرنا ہو، کوئی فائل ڈاون لوڈ کرنی ہو یا آن لائن آرڈر بک کرنا ہو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے- دوپہر کے بعد بالخصوص سروس انتہائی کمتر ہوتی ہے اور اکثر ضروری کاموں کے لئے صبح ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے- بارہا پی ٹی اے کی ایپ پہ شکایات کی گئیں لیکن طفل تسلیوں کے سوا کوئی فرق نہیں پڑا- پی ٹی اے ایپ سے شکایات کو ہفتے دس دن میں یہ کہہ کر نمٹا دیا جاتا ہے کہ ہم نے کمپنی سے بات کی ہے سروس کی بہتری کے اقدامات کئے جا رہے ہیں- صارفین بے بس اور مایوس، حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل-