گجرات(شاہد بیگ سے) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن
11ملزمان گرفتار۔ 50ہزار روپے نقدی، 3کلو گرام چرس، رائفل کلاشنکوف، شارٹ گن، 3عددپسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں، منشیات فروشوں اور ڈکیت گینگزکے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ رابری کی واردات میں ملوث دو ملزمان عمران اعظم اور مدثر شاہ کو گرفتار کرکے مسروقہ50ہزار نقدی اور شارٹ گن برآمد کی۔ جبکہ ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف آپریشن کرکے ملزمان پریم راجہ سے 1340گرام چرس، ندیم عنائیت سے 5لیٹر شراب اور وقاص حسین سے پسٹل 32بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی زین سے 560گرام چرس اور زاہد عباس سے 590گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شفقت سے رائفل کلاشنکوف اور سرفراز سے 560گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ناجائز اسلحہ بردار ابوبکر سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے ملزم محمد غوث سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔