بیورو رپورٹ
آئینی ترمیم میں خیبر پختونخوا کے نام کو پختونخوا کردیا جائے، اگر ترمیم میں آئینی عہدیداروں کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی تو مخالفت کریں گے، ایسی کسی بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے جو شخصی آزادی کے خلاف ہو،آئینی ترمیم کے ذریعے سیاسی کارکنان کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،وفاقی آئینی عدالت کا قیام عوامی نیشنل پارٹی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے، آئینی ترامیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں