آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت حیدرآباد، میر پورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف اقدامات اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق اہم اجلاس۔ : رپورٹ محمد حسین سومرو
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ، اسپیشل برانچ،آئی ٹی، اسٹبلشمنٹ ودیگر نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیر آباد سمیت ضلعی ایس ایس پیز نے بزریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف کیئے جانیوالے اقدامات اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
مقدمات کی تفتیش سمیت اشتہاری و مفرور ملزمان کی تفصیلات بمعہ شناختی کارڈ و تصویر پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم میں اندراج کریں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
کرائم برانچ PSRMS سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ مانیٹر کررہا ہے۔آئی جی سندھ
ایس ایس پیز تفتیش اور مفرور ملزمان کے ڈیٹا کے آن لائن اندراج کو ممکن بنائیں۔آئی جی سندھ
ضلعی افسران ایس ڈی پی اوز کے ذریعے اپنے شکایتی نظام کوبہتر بنائیں۔آۂی جی سندھ
ہوٹل آئی،تلاش ایپ، اور شہروں میں نصب کیمرے مفرور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔آئی جی سندھ
متعلقہ ڈی آئی جیز، درجہ بندیوں کے تحت منشیات مافیاز کی فہرستیں اپڈیٹ کریں۔ آئی جی سندھ
ڈی آئی جیز،منشیات کیسز میں ملزمان کی رہائی کی وجوہات پر تحقیق اور لیگل ٹیم کو مضبوط کریں۔آئی جی سندھ
منشیات مافیازکے گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں۔آئی جی سندھ
تمام افسران مقدمہ کے اندراج،تفتیش،شواہد، گواہان سمیت دیگر تمام پہلوؤں کی بذات خود نگرانی کریں۔آئی جی سندھ۔