رپورٹ : محمد حسین سومرو
تاجر برادری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام، سینئر نائب صدر خالدنواب، عاقب مانگو،ذاکر فیاض،سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے،سمیت صوبے کی مختلف چیمبرز کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔
آج کی تقریب کا مقصد تاجربرادی اورپولیس کے درمیان مربوط اور پائیدار تعلق کا فروغ ہے۔مقررین
ایف پی سی سی آئی نے صوبے کے ہر شہر میں اپنا ایک فوکل پرسن مقررکیا ہے۔ مقررین
تمام اضلاع میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر کرنا آئی جی سندھ کا بہترین اقدام ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی۔مقررین
پولیس اقدامات سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔مقررین
اسٹریٹ کرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔مقررین
درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔مقررین
بھتہ خوری،اغواء جیسے واقعات سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔ مقررین
پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی بہترین کام کیا ہے۔مقررین
شہر کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارا بنانیکے لیئے مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے۔ مقررین
رابطوں اور اعتماد سازی سے حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔مقررین
براہ راست مسائل کے حل کے لیئے پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔مقررین
پولیس کے خصوصی فوکل پرسن اور کاروباری حضرات کے درمیان رابطوں کو تقویت دینا ہوگی۔مقررین
اغواء برائے تاوان کی وارداتیں نہ ہونیکے برابر ہیں۔مقررین
تاجر برادری پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ مقررین
میں تاجر برادری کو سی پی او آنیکی دعوت دیتا ہوں۔آئی جی سندھ
سب سے اہم چیز کمٹمنٹ اور نیت ہے۔غلام نبی میمن
سندھ حکومت اور پولیس چیلنجزکے باوجود اپنی کمٹمنٹ کے تحت کام کررہے ہیں۔آئی جی سندھ
تشدد کے واقعات ایک فیصد سے بھی کم جبکہ دہشت گردی کے واقعات پرقابوپالیا گیا ہے۔آئی جی سندھ
اے این پی آر اور چہرہ شناس کیمراز کی تنصیب سے جرائم کم ہوئے ہیں۔غلام نبی میمن
پولیس نے بہترین اور مؤثر اقدامات سے کئی کیسز حل کیئے ہیں۔آئی جی سندھ
چوری کا سامان خریدوفروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں چوری کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ
سیف سٹی پروجیکٹ کی 2025 تک تکمیل ہمارا ہدف اور مقصد ہے۔آئی جی سندھ
تھانے اگر ڈیلور نہ کریں تو پولیسنگ بہتر نہیں ہوسکتی۔آئی جی سندھ
اس حوالے سے ہم نے تھانوں کو خود مختار بنایا ہے،تھانوں کو بجٹ دیا ہے اور تعداد بھی کم کردی ہے۔آئی جی سندھ
حکومت سندھ نے تھانوں کے لیئے 4.7 بلین کی رقم مختص کی ہے۔آئی جی سندھ
ٹیکنالوجی انٹروینشن سے ہم نے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو آن لائن کردیا ہے۔غلام نبی میمن
ہر سال کم و بیش 6 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بنتے ہیں۔آئی جی سندھ
اغواء برائے تاوان شہروں سے ختم ہوکر کچہ ایریاز میں گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک محدود ہوگیا ہے۔غلام نبی میمن
گرمی،دشوار گذار راستوں اور مشکل ترین حالات و دیگر مسائل کے باوجود کچہ ایریاز میں پولیس بہترین کام کررہی ہے۔آئی جی سندھ
حکومت سندھ پولیس کو مضبوط بنانیکے لیئے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ فراہم کررہی ہے۔آئی جی سندھ
اس موقع پر آئی جی سندھ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے سندھ بھر کے فوکل پرسنز کو اسناد پیش کی گئیں۔
پولیس کے فوکل پرسنز کاروباری حضرات سے انکے مسائل کے حل کی بابت رابطے میں رہینگے۔