حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسرحیسکو فیض اللہ ڈاہری نے تمام آپریشن سرکلز کے افسران سے میٹنگ کے دوران ہدایات دی ہیں کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے سے مون سون کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین آپریشن،جی ایس سی ،جی ایس او اور کنسٹریشن کے افسران صارفین کی شکایات کو موقع پر حل کریں اور سینٹرل کنٹرول رو م بھی قائم کردیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن چیف آپریٹنگ آفیسر کے دستخط سے جاری ہوچکا ہے جس میں سینئر افسران تینوں شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے صارفین بجلی کی بندش اور بجلی سے متعلق کوئی بھی شکایت درج کرانے کیلئے 022924005، 022924006، 03372192792، 03372192793اور 03372192794پر رابطہ کریں تاکہ فنی خرابی کو جلد از جلد دور کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جاسکے اسی طرح محرم الحرام کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ امام بار گاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کریں اور وہاں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے اقداما ت کریں جس میں ایڈیشنل ٹرانسفارمرز، ٹرالی، ایل ٹی اور ایچ ٹی کو بہتر بنانا، اور اپنے اپنے علاقوں کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمے داران سے رابطے میںرہنا ،بجلی چوری کا خاتمہ اور نادہندگان سے واجبات کی 100فیصدوصولی یقینی بنانا شامل ہے میٹنگ میں حیسکو کے جو افسران شامل تھے ان میں شفیق احمد میمن،جاوید اختر آخوند، مختار، عبدالماجد جتوئی، سہیل احمد شیخ، گلزار احمد دستی، محمد صادق کنبھرودیگرشامل ہیں ۔