سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی مختلف بھٹے مالکان پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے زائد قیمتیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفیس میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے شہری اینٹوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے بٹھے مالکان کے متعلق اپنی شکایات اسسٹنٹ کمشنر آفیس میں جمع کروائیں ۔