اسلام آباد(رپورٹ ای این آئی)افسوس ناک خبر اسلام آباد پولیس کے ایس پی آئی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرینہ ہوٹل، اسلام آباد کے قریب ایس پی عدیل اکبر نے اسٹاف سے پسٹل لے کر گولی چلائی۔
ایس پی کو زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس پی عدیل اکبر نے خود کو سینے پر گولی ماری۔