منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ضلع منڈی بہاؤ الدین کے تمام مخیر حضرات سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ ایدھی ویلفیئر سنٹر منڈی بہاؤ الدین عرصہ 28 سال سے ضلع منڈی بہاؤ الدین کی عوام کے لیے فلاحی خدمات سر انجام دے رہا ہے جس میں دیگر خدمات کے علاؤہ لاوارث لاشوں کی تدفین بھی شامل ہے عرصہ 28 سال سے ایدھی سنٹر کا اپنا کوئی آفس نہ ہے مقامی حکومتوں نے ایدھی سنٹرز کو عارضی آفس دے رکھے ہیں
اب جبکہ مقامی انتظامیہ نے باقاعدہ آفس کے لیے جگہ عنایت کی ہے جو کہ نیو ڈی ایچ کیو کے گیٹ کے پاس ہے ۔اس کے آفس کی تعمیر کے لیے 7 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ نقد رقم کی بجائے تعمیراتی میٹریل (سیمنٹ کے بلاک ریت سیمنٹ بجری اینٹیں سریا کھڑکیاں دروازے وغیرہ)لے کر دے دیں تا کہ جلد از جلد آفس کی تعمیر مکمل ہو سکے ۔
منجانب
سرکل انچارج
ایدھی ویلفیئر سنٹرز، ضلع منڈی بہاؤ الدین
رابطہ نمبر 03484024664
0546508115
03490746419