کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سرفراز راجپوت کی قیادت میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت معراج اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے چھینا گیا اسلحہ، قیمتی کیمرا اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم معراج ماضی میں بھی دو مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 4 اکتوبر کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ملزمان نے ایک شہری سید محسن سے گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے فائرنگ بھی کی تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایچ او سرفراز راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ علاقے میں گشت اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں تاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔