رپورٹ : محمد حسین پرمار
اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ایس آئی یو، ایس ایس پی اے وی سی سی، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پولیس چیف نے رہزنی، قتل، اغواء اور وہیکلز کی چوری و دیگر اہم مقدمات کی پروگریس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پولیس چیف نے مقدمات کی بروقت تفتیش اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔