ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم عالم اوڈھو نے ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں زیر تعمیر ڈیفینس ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ رپورٹ : محمد حسین پرمار
اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ ، ایس ایس پی ساؤتھ، آر آر کنسٹرکشن کے انجینئر و دیگر افسران موجود تھے۔
پولیس چیف نے ماڈل تھانے کےکنسٹرکشن ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔
ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ تھانوں کا قیام، پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی، پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہہے ۔