ڈیرہ غازیخان۔( بیورورپورٹ )۔ای این آئی نیوز ملتان کے بیورو چیف احمد خان لغاری صاحب ڈیرہ غازیخان اپنے ذاتی معاملات کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے وہاں انہوں نے اپنے عزیز دوست عبدالغفار خان احمدانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ریحان انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا وزٹ کیا ادارے کے تمام شعبہ جات کو دیکھا اس ادارہ سے میڈیکل سائنس اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبا اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ ملا ہے۔مستحق طلبا کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ادارے کے پروپرائٹر عزیزی عامر خاں لغاری سے بھی ملاقات کی انہوں نے مستقل میں مزید کلاسوں کے اجراء کے منصوبے کا بھی بتایا۔بعد ازاں اپنے دوست سردار کلیم خان بغلانی سے ملاقات کی جو زیر علاج رہے ان سے خیریت اور صحت کیلئے دعا کی۔دیرینہ دوست اللہ ڈتہ خان لغاری ساتھ رہے۔