( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )
امتحان میں 98834 امیدواران نے شرکت کی۔
63806 طالب علم پاس اور کامیابی کا تناسب 64.56فیصد رہا۔
نتیجہ کا تناسب گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ رہا۔
کمشنر/چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید نے رزلٹ آن لائن کیا.
رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ .پرآپ لوڈ ہو گیا۔
سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود تھے۔
امتحانات کے لئے 364 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔
کمشنر/چیئرپرسن نے کامیاب ہونے والے طالب علموں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔
محنتی وذہین طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔
نتائج انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ سے تیار کئے گئے ہیں
غلطیوں کا امکان نہیں تاہم مطمئن نہ ہونے والے طالب علم ری چیکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں
تعلیمی بورڈمیں ون ونڈوسنٹربھی اپ گریڈ ہو گیا ہے۔
طلباء و طالبات کو ایڈمیشن فارم جمع کرانے ،مائیگریشن،این او سی، اسناد کی وصولی اورتصدیق سمیت تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونگی۔
طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔