سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کی نظرضلع بھر میں مستحقین خواتین سے کٹوتی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ھے ضلع سرگودھا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ھزاروں خواتین کو کٹوتی فی کس کی جا رہی ھے وہی ایجنٹ مافیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحبان کی نگرانی میں ھزار روپے تک ناجائز کٹوتی کا عمل بھی جاری ھے بھاگٹانوالہ بھیرہ سرگودھا کوٹمومن سلانوالی شاہ پور میں ڈیوائس ڈیلر کے بجائے مافیا گروپ متحرک ھے اور خواتین کو جلدی انگوٹھا لگوا کر باہر رقم دینے کے عوض پانچ سو سے ایک ھزار روپئے تک کٹوتی کا عمل جاری ھے جبکہ بھیرہ اور سرگودھا کے خرابی سمی رٹیلر کو مختلف سینٹرز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نگرانی کرنے والی خواتین افسران کی جانب سے خواتین پر تھپڑ مارنے تشدد کرنے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے اور شناختی کارڈ چھینے جیسے الزامات بھی سامنے آئے ہیں .