(رپورٹ ای این آئی)ترکیہ میں شوہر کا اپنی بیوی کا نام اپنے فون ڈائریکٹری میں قابل اعتراض انداز سے محفوظ کرنا دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بن گیا۔ جیو نیوز کے مطابق یہ نام عدالت میں طلاق کے کیس دوران سامنے آیا، جب بیوی نے دعویٰ کیا کہ انکے شوہر نے موٹی کے نام سے انکا نمبر محفوظ کیا۔ یہ عرفی نام نہ صرف تضحیک آمیز تھا بلکہ اس سے ان کے ازدواجی تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ ترک عدالت نے فیصلہ دیا کہ شوہر کی جانب سے بیوی کا نام فون میں موٹی کے طور پر محفوظ کرنا توہین آمیز ہے اور خاتون کو اس پر ہرجانہ ملنا چاہیے۔ عدالت نے شوہر کو اس بات کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے سابقہ بیوی کو مالی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔