حیدرآباد: جون 18، ( رپورٹ عمران مشتاق )، تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت سندھ کے جامعات و بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب اور وزیر اعلیٰ سندھ / وزیر انچارج برائے جامعات و بورڈز کی ہدایات پر، شکیل احمد لغاری، اسسٹنٹ پروفیسر (بی پی ایس-19)، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو کو کنٹرولر امتحانات بی پی ایس-19، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بی آئی ایس ای، حیدرآباد میں مقرر کیا گیا ہے۔یہ تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک (01) سال کے لیے کی گئی ہے یا جب تک مستقل تقرری نہ ہو جائے۔
تمام سرکاری، نیم سرکاری خطوط اب ان کے نام اور عہدے کے ساتھ ارسال کیے جائیں۔