(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی
تھانہ ساحل پولیس کی فیز 8 ساحلِ سمندر کے قریب بڑی کارروائی۔
کار سوار انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 4 عدد غیر قانونی پستول برآمد کیے گئے۔
مزید برآمدگی میں ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فونز، بریسلٹ، شناختی کارڈز اور قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
1. انیس ولیم ولد ولیم معراج 2. امجد ولد خلیل احمد 3. سونو ولد عارف کھوکھر 4. زیشان علی ولد شوکت علی
دورانِ کارروائی ملزمان کا ساتھی زیشان حیدر ولد محمد اقبال رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ملزمان نے دورانِ تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔