ننکانہ صاحب ( بیوروروپورٹ) جعلی کیچپ فیکٹری پر چھاپہ 3 ہزار کلو ناقص مواد تلف تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے تھانہ شاہکوٹ سٹی کے علاقے تاراکوٹ میںکیچپ اور مایونیز تیار کرنے والی جعلی فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وفاقی خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میںناقص اشیاءبرآمد کر لیںفیکٹری سے 3 ہزار کلو ناقص پلپ اور 70 کلو ممنوعہ اشیاءتلف کر دی گئیں، جبکہ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق کیچپ کی تیاری میں ناقص پلپ، ممنوعہ رنگ اور حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ٹوٹے گندے فرش، مردہ مکھیاں، حشرات، نیلے ممنوعہ ڈرم، غیر تربیت یافتہ اور بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ ملازمین بھی فیکٹری میں موجود تھے ترجمان نے کہا کہ یہ ناقص کیچپ خوبصورت پیکنگ میں شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، جو معدہ، جگر اور دیگر سنگین بیماریوں کا باعث بن سکتی تھی۔ خوردنی اشیاءکے سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیںفوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ کہ ممنوعہ اشیاءکی ملاوٹ سے تیار کردہ کیچپ کی فروخت ایک سنگین جرم ہے، جس کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ترجمان نے مزید کہا کہ شہری گھروں میں استعمال کیے جانیوالی کیچپ کو قریبی پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اشیاءخریدتے وقت مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں اور خوراک کے متعلق کسی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔