
(رپورٹ ای این آئی)جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں: ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام شروع کیاجارہا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو گئے ہیں، سی سی ڈی کو شاباش دیتا ہوں۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے خود اسلحہ جمع کروادیں ورنہ کارروائی ہوگی،ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کا کرائم ریکارڈ نہیں ہے وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، کسی کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی.
