جہلم(چوہدری فصیح اللہ )سے : رکشہ ڈرائیوروں کو بھی لائسنس بنوانے کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم نے بڑی سہولت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کے آسان بنانے کے لئے انقلابی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم رضا حسین اعوان نے بریفنگ میں کہا کہ اب ہر اتوار کو بھی رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس جاری کرنے کے لئے خصوصی ٹیسٹ لئے جائیں گے، جہاں محنت کش رکشہ ڈرائیورز کو باعزت اور باسہولت طریقے سے رکشہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت ڈرائیونگ برانچ جہلم تشریف لائیں اور اپنا لرنر بنوائیں اور ہر اتوار کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور لرنر ہمراہ لائیں اور لائسنس برانچ جہلم سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔