حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ہمراہ ریپڈ رسپانس فورس (RRF) ہیڈ کوارٹر میں شہید انسپکٹر غلام مصطفی قریشی کے نام سے منسوب نو تعمیر شدہ انتظامی بلاک کا دورہ کیا۔ایس ایس پی(RRF) ریپڈ رسپانس فورس اور (CMU) کراوڈ منیجمنٹ یونٹ غلام مصطفی کورائی و دیگر پولیس افسران نے معزز مہمانان کا استقبال کیا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے نو تعمیر شدہ ایڈمن بلاک میں موجود مختلف برانچز کا دورہ کیا انہوں نے تعمیراتی امور میں جدت و نفاست کے حسین امتزاج اور اعلی معیار کو سراہا ۔ انہوں نے عمارت کےاحاطے میں ماحول دوست نیم کا درخت بھی لگایا ایس ایس پی آر آر ایف اور سی ایم یو کی جانب ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ دورہ کے اختتام پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے آر آر ایف کی عمارت کے احاطہ میں ماحول دوست نیم کا درخت بھی لگایا۔