حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں فنکاروں کے اعزاز اور یاد میں سب سے زیادہ پروگرام منعقد کرنے والی ثقافتی تنظیم کامران ریاض آرٹ پروموٹرز کی جانب سے حیدرآباد کی معروف و متحرک سماجی شخصیت سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے چیئرمین مختیار احمد خان کی سالگرہ کا جشن حیدرآباد پریس کلب آڈیٹوریم میں نہایت بے مثال انداز میں منایا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے سرپرست اعلیٰ کونسل کے صدر رفیق احمد راجپوت ،سندھ آرٹس کونسل سندھ کے چیئرمین رمیش کمار،ایچ ایم آرٹ پروڈکشن کے سی ای حمید ماتلی،سماجی رہنماء سجاد خان،نگران اعلیٰ ڈاکٹر سید رحم علی،ڈاکٹر نیک محمد بھٹی،چیف آرگنائزر فرخ احمد قریشی،فاروق احمد قریشی،آرگنائزرز سرفراز احمد خان ،راویہ ناز،پروموٹرز کامران خان،ریاض احمد قریشی،امتیاز خواجہ،سوشل میڈیا انچارجز اسلم جاوید،انور غوری اور رئوف شاہ تھے تقریب میں شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو بھی ٹریبیوٹ پیش کیاگیاتقریب میں جن فنکاروں نے اپنی سانگ پرفارمنس کے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا ان میں شہر کی نمبر ون پرفارمر جوڑی انوشہ راج،راجہ بابو گووندا،راویہ ناز،یونس عباس،ڈاکٹر نیک محمد بھٹی،خالد عمران شامل تھے معروف گلوکار تنویر صدیقی ،عابد خان نے بھی اپنی سریلی آوازوں سے تقریب میں چار چاند لگائے سید ماجد علی نے بھی گائیکی کا شوق پورا کیا تقریب میں جن سیاسی سماجی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی اور مختیار احمد خان کو سماجی خدمات کے اعتراف میں مبارکباد دیتے ہوئے اجرکیں ،لونگیاں،گلدستے ،پھولوں کی مالائیں اور دیگر تحائف پیش کئے ان میں معروف سماجی شخصیت نور علی خواجہ، پیر زادہ آرٹ پروموٹرز کے سربراہ حیدرآباد اسٹیج پروگراموں کی سرپرست شخصیت اختر پیرزادہ،ملک آرٹ پروموٹرز کے چیئرمین و بانی پاکستان فلم کسوٹی ملک یوسف جمال،حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار شبیر مراد،گلوکار سہیل جاوید،سابق پولیس آفیسر فنکار دوست شخصیت غلام مصطفی سپیو،تاجر رہنماء اکرام الدین گڈو،مسرور انور بٹ،افضل خان،حنیف وارثی،ذو الفقار ٹائیگر پھلیلی والا،جمعہ خان،اسٹیج اور ٹی وی کے اداکار طیب علی،فن اینڈ آرٹ پروموٹرز کے چیئرمین ہفت روزہ نگار کے بیورو چیف خلیل رشید،پارس ریاض آرٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین پارس ریاض،سی ای او دلدار علی جانوری،شجاع الدین شیخ،ملک حسنین حیدر،عائشہ کامران،سینئر صحافی و ڈرامہ نگار سید سرور ندیم،اقبال میمن ودیگر شامل تھے اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں مختیار احمد خان کی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی ان مثالی خدمات پر انہیں صدارتی ایوارڈ ملنا چاہئے تقریب میں نیو حیدرآباد اسٹیج کونسل کی جانب سے مختیار احمد خان کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی گئی قبل ازیں پریس کلب آڈیٹوریم آمد پر سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے سربراہ کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کا احترام تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر کیا آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا ۔