خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن ملک اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس میانوالی سید محمد ثقلین جعفر کے احکامات کی روشنی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ انور چوک ملک عبدالمالک بوڑانہ سب انسپکٹر نے پی ایچ پی انور چوک پوسٹ پر عوامی آگاہی مہم کے تحت وہاں پر موجود شرکاء کو پولیس رپورٹنگ سنٹر (خدمت مرکز )کے بارے میں بریفنگ دی ۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ،کرائم کرائم رپورٹ، گمشدگی رپورٹ ،خواتین پر تشدد کی رپورٹ ،ایف ائی آر کی کاپی ، کرایہ نامہ کا اندراج اور رجسٹریشن آف پرائیویٹ ایمپلائی کے لیے پوسٹ پی ایچ پی انور چوک پر تشریف لائیں ۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ نے مزید کہا کہ توجہ، تحفظ اور پیار پی ایچ پی کا شعار ہے ۔