خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ہائی ایمز ڈیزرٹ ویلفیئر سوسائٹی رنگپور بگھور نے
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نورپورتھل میڈم زریاب فاطمہ کی ہدائت پر ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس حوالے سے تنظیم ہذا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آبادرنگپور بگھور میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر ادارہ ملک عابد اقبال ، سوسائٹی کے ایم نوردین ، اساتذہ کرام اور اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں ڈینگی آگاہی مہم کے تحت پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔