خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں بھی کسان کارڈ کا اجرا کردیا گیا ۔ کسان کارڈ کے ذریعے کسان کھاد،بیج اور زرعی ادویات کی خریداری کرسکیں گے کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو تمام شعبہ جات میں ریلیف فراہم کررہی ہے زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کےلئے کسان کارڈ کا اجرا انقلابی اقدام ہے حکومت پنجاب کا ویژن کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت عبدالماجد خان،زراعت آفیسر ڈاکٹر فاروق احمد اور سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں۔