ننکانہ صاحب ( بیوروروپورٹ) دو مختلف حادثات میں20سالہ نوجوان جاں بحق ، دو بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پر پکا قلعہ سیم سٹاپ کے قریب تیز رفتار رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیازخمیوں میں 60 سالہ صغراں بی بی، 27 سالہ شاہزیب، 12 سالہ نور، 30 سالہ وقاص، 25 سالہ کلثوم اور 2 سالہ اویس شامل ہیںحادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ عدنان ارشد کے طور پر ہوئی، جس کی میت ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی دوسری جانب سانگلہ ہل کے علاقے مڑھ بلوچاں روڈ پر چہور کوٹلی سٹاپ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار ٹرین کی پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا۔حادثے میں 34 سالہ قیصر علی زخمی ہوا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔