دینہ (چوہدری فصیح اللہ )دینہ کے ایک اور منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا
دینہ: جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن جہلم نے منشیات کے مقدمہ نمبر 313/23 بجرم 9C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کے رہائشی سروش احمد ولد محمد احمد نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سروش احمد کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم کو سال2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں تھانہ دینہ پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔