سرگودہا (رپورٹ بیورو)ساہی وال سرگودھا مقامی پولیس کی کمزور گرفت کے باعث منشیات فروش میدان میں موجود نظر آنے لگے
ساہی وال سرگودہا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے بنے گرین بیلٹ پر نشے کے عادی افراد نے مستقل ڈیرے جما لیئے
ساہی وال سرگودھا گندگی اور تعفن کے باعث حصول زندگی کے لیئے آنے والوں میں مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
ساہی وال سرگودھا نظر آنے والے خوفناک مناظر نے ہسپتال آنے جانے والوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا
ساہی وال سرگودھا گرین بیلٹ پر درجنوں افراد کھلے عام نشہ آور انجکشن لگانے میں مصروف عمل / زندگیاں داؤ پر
ساہی وال سرگودھا آئے روز منشیات فروش نشے کے عادی افراد کو منشیات سپلائی کر رہے ہیں (شہری)
ساہی وال سرگودھا شہر کے قبرستانوں میں بھی منشیات کے عادی افراد کا قبضہ شہری خوفزدہ
ساہی وال سرگودھا مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے (شہری)
ساہی وال سرگودھا ڈی پی او سرگودھا صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں (شہری)
ساہی وال سرگودھا ساہی وال میں نشہ آور انجکشن لگنے کے باعث درجنوں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں (شہری)