سرگودھا(ڈویژنل بیورو طاہراشرف)سرگودھا:پولیس کی ماہ ستمبر 2024ء کی کارکردگی ماہ ستمبر میں برآمدہ مال مسروقہ کل مالیتی 05 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 579 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا غیرقانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 248 مقدمات درج کئے گئے غیرقانونی اسلحہ میں 04 کلاشنکوف،27 رائفل،47 بندوق 12 بور، 170 پسٹل 30 بور اور 1184 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 117 مقدمات درج کیے گئے جس میں 59.3 کلو گرام چرس، 3.3 کلو گرام ہیروئن،لہن 200 لٹر لہن اور 2236 لٹر شراب برآمد کی گئیں ماہ ستمبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 خطرناک گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ انسدادجرائم کے لیے پولیس کا ساتھ دیں ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی۔