سرگودہا (رپورٹ بیورو ای این آئی)سرگودھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس
اجلاس میں ہیلتھ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی، دستیاب وسائل کے استعمال، ہیومن ریسورس، جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیاہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم اسد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے علاؤہ ٹی ایچ کیوز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز و عملہ ہسپتالوں میں ہمہ وقت دستیاب ہونا چاہیے ڈاکٹرز کی غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا بجٹ مریضوں کی فلاح وبہبود اور سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے تاکہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے ساتھ ادویات بھی مفت دستیاب ہوں۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے وضع کردہ کے پی ائیز، سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کردہ سہولیات اور دستیاب ادویات سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔