سرگودھا(ای این آئی)سرگودھا گزشتہ پانچ سال سےمونسپل کارپوریشن سرگودھا کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے ظفر کالونی اسلام پورہ اور گلشن جمال کھنڈر بن چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ پانچ سال سے ظفر کالو نی بلاک اے،بی ،سی ،ای ،ایف ، گلشن جمال اور اسلام پورہ میں لوگ سیوریج کی وجہ سے بہت پریشا ن ہیں صبح دس بجے سے لے کررات بارہ بجے تک تمام گٹر ابل رہے ہوتے ہیں لیکن رات بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک گٹروں میں پانی چار فٹ نیچے چلا جاتا ہےلیکن صبح دس بجے تک تمام گٹر بھر جاتے ہیں اور پانی گٹروں سے باہر نکلنے لگ جاتا ہے ۔گلیاں گندے پانی سے بھر جاتی ہیں گلیوں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں میں ملبہ ڈالنا شروع کر دیا لیکن جیسے جیسےملبہ ڈالتے گئے پانی کا لیول اور اونچا ہوتا گیا ۔آج اس گلی میں ملبہ ڈالا کل دوسری گلی میں پانی نکل آیا۔گذشتہ پانچ سال سے یہی کام جاری ہے۔ملبہ ڈال ڈال کر اور گٹر اونچے کرکر کے پورا علاقہ کھنڈر بن چکا ہے۔اگر خدانخواستہ بارش ہو جائے تو پھر کیا بنے گا۔کوئی پرسان حال نہیں عوام شدید پریشان۔