سرگودہا(رپورٹ ای این آئی)سرگودہا سلانوالی میں ایک اور ہوا کی بیٹی کی عزت لوٹ لی گئی۔تفصیلات کے مطابق سگی تائی اماں کے بھائی عاقب نے یتیم بھتیجی کی عزت تار تار کر دی۔ عاقب نامی شخص نے متاثرہ لڑکی کو اپنی ہمشیرہ کے گھر لے جا کر زبردستی حرام کاری کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
تھانہ سلانوالی پولیس کو اطلاع ملتے ہی بیوہ عورت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی۔
تھانہ سلانوالی کے سب انسپکٹر رانا اعجاز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں عاقب نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی درندگی کرنے کی جرات نہ کرے۔