منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )(رات) : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تا ہم مری،گلیات ،اٹک، چکوال،تلہ گنگ،جہلم، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تا ہم مری،گلیات ،اٹک، چکوال،تلہ گنگ،جہلم، راولپنڈی ،سیالکوٹ ، نارووال، گجرات،گجرانوالہ ، میانوالی ،سرگودھا ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور اور گردونواح میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع۔ اس دوران جنوبی اور وسطی اضلاع میں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔…