ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میںماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی ۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میںکنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار �©کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کوستمبر میں13391 موصول ہونے والی کالز میں3937ایمرجنسی کالز تھیں ۔3937 ایمرجنسیز کالز پر3872متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں711روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،2688میڈیکل 12,فائر کیس،73لڑائی جھگڑے وتشدد،عمارتوں کے منہدم ہونے کے 5، پانی میں ڈوبنے کے 7واقعات اور441متفرق ایمرجنسیز تھیں ۔مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے1377زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ2423متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میںمنتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران72متاثرین جانبر نہ ہو سکے ۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 261مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیںریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آبادکے ہسپتالوں میںبلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار �©نے کہاکہ فوگ سیزن میں فوگ لائیٹس، چمکدار/زندگی بچانے والی ٹیپ کا استعمال اور مناسب حد رفتار کو یقینی بنائیں اور کماد سے لدی ٹرالیاں حجم کے مطابق اطراف میں سرخ رنگ کی لائیٹوں کی پٹیاں لگائیں تا کہ سڑک پر بروقت ان کی موجودگی کی تعین کیا جا سکے اور سڑک پر جان لیوا حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے ۔