(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کی کاروائی۔
14 مقدمات کے کریمنل ریکارڈ کا حامل مطلوب گٹکا ڈیلر گرفتار۔ ملزم نسیم عرف کالیا کو منگھو پیر روڈ سے مضحر صحت گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا گیا۔
ملزم پیشہ ور عادی گٹکا فروش ہے جوکہ اس سے قبل بھی گٹکا فروشی کے 14 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی انسپکٹر سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔