فیصل آباد :۔
علاقہ تھانہ مرید والہ میں تشددکی ویڈیو وائرل ہو نے کا معاملہ
( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )
سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔
ایس ایس پی آپریشن نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا
ایس ایس پی آپریشن نے مرید والا پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملوث ملزمان میں قدیر،حسن ،ظہیر،جلادخان کو گر فتار کر لیا۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
تشدد میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے ۔ ۔ سی پی او فیصل آباد کامران عادل۔