خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ہر ابتدا سے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذات نبی (صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد دنیا میں جتنے بھی لوگ ہیں احترام کے قابل
میں سبھی کو مانتا ہو مگر مصطفی ا(صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کے بعد
فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سرورِ کونین (صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کانفرنس کا انعقاد ہوا۔جس میں ضلع بھر کے علماےء کرام ،صحافی حضرات ،سول سوسائٹی، سکولزاور کالجز کے طلباء و طالبات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔طلباءو طالبات نے تلاوت قرآن اورنعت خوانی میں حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی اور اے ڈی سی جی صہیب احمد کے ہمراہ خصوصی شرکت ۔سرورِ کونین (صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کےعلما ءےکرام نے بھی حضورِ اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کی سیرت پہ تقاریر کیں۔
*ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کانفرنس کے شُرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہےحضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) دو جہانوں کے لیے رحمت بن کے آئے۔عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہی ہماری زندگیوں کا محور ہے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقت اور روشنی سے ہم سے معاشرے میں امن اور محبت کی لو جلانی ہے۔