ملتان بیورو رپورٹ۔ سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل و سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایم رمضان خالد جوئیہ ۔ سابق ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اشفاق احمد، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل میاں عباس احمد ، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور سابق صدر ہائی کورٹ بار ملک حیدر عثمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارا دین اسلام کا رشتہ ہے ۔ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی حکومت بنگلہ دیش وفود بھیجنے کا فیصلہ کرے، بارز، وکلاء اور سول سوسائٹی کے وفود بنگلہ کا یکجہتی سے یکجہتی کے لئے دورہ کریں ۔ اور بنگلہ دیش کے وفود کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے ۔ بنگلہ دیشی حکومت اور وہاں کی عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان کی عوام ان کے ہر دکھ اور مشکل میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی بنگلہ دیش کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور بنگلہ دیش کو تنہا نہ سمجھے ۔ پاکستانی عوام اپنے بنگلہ دیشی مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جلد ہی پاکستان سے وکلاء کا وفد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔