ملتان(ای این آئی)نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب طالبہ اپنی موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جا رہی تھی کہ یونیورسٹی کی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ طالبہ کی نعش تقریباً دو گھنٹے تک یونیورسٹی کے روڈ پر دھوپ میں پڑی رہی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
جب طالبہ کے والد موقع پر پہنچے، تو انہیں ان کی بیٹی کی لاش اس شرط پر حوالے کی گئی کہ وہ یونیورسٹی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔ والد کو یونیورسٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی پر دستخط کرنے کے بعد ہی ان کی بیٹی کی نعش حوالے کی گئی۔