منڈی بہاؤالدین( میاں شریف زاہد )سرکاری سکول کب کھلیں گے،بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے، کون ذمہ دار ہے؟ حاجی مظہر اقبال گوندل۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی مشہور و معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرنس آف شہیدانوالی حاجی مظہر اقبال گوندل آف ڈیرہ گوندلاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2 ہفتے ہو گئے ہیں، سرکاری سکول بند ہیں۔بچے 2 ہفتوں سے گھروں میں چھٹی کر کے بیٹھے ہیں۔امتحانات سر پر ہیں، فروری میں سالانہ امتحانات ہونے والے ہیں، تھوڑے دن پہلے ہی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں۔مسلسل سکول بند رہنے سے بچے اور بچیوں کی تعلیم کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ فوری اساتذہ کے ساتھ بات چیت کر کے اساتذہ کی ہڑتال ختم کروائیں تاکہ سکول اوپن ہوں اور بچے دوبارہ سکول جائیں تاکہ کچھ پڑھ سکیں۔