منڈی بہاو الدین ( میاں شریف زاہد ) اس پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے وہ وہ ہیرے اس دھرتی پہ اپنی جانیں وار گئے، جو کئیں دلوں کی دھڑکن اور کتنے ہی نینوں کا سرور تھے ۔ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئ جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ھدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد امجد کی آج کے دن شہادت پانے والے شہید ہیڈ کنسٹیبل افتخار احمد 508/HC کی قبر پر سلامی اور بلندی درجات کےلیے دعا ۔
شہید ہیڈ کنسٹیبل افتخار احمد مورخہ 10.09.1989 کو پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے آپ مورخہ 19.09.2007 کو علاقہ تھانہ سول لائن بس سٹاپ آہلہ کے قریب پولیس مقابلہ میں شہید ہوئے آپ گاؤں مرالہ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین میں مدفون ہیں۔
ممتاز شاعر جناب ناصر علی سید نے ایک تقریب میں پولیس کے جوانوں کی زندگی کے صحیح عکاسی کرتے ہوئے بشیر بدر کا یہ شعر پڑھا تھا:
” بے وقت اگر جاؤں تو سب چونک پڑیں گے
ایک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا ”
شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے