منڈی بہاوالدین: ( میاں شر یف زاہد )منڈی بہاوالدین شہر کے وسط میں چوہوں کا میلہ
منڈی شہر کے وسط میں سبزی منڈی فروٹ منڈی اور غلہ منڈی موجود ہے جہاں چوہوں کی بہتات سے نا صرف بیماریاں اور طعفن پھیل رہا ہے بلکہ انکو خوراک وافر مقدار ملنے کی وجہ سے یہ چوہے سائز اور وزن میں بلی جتنے ہوگئے ہیں جو مختلف چیزوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔رات کو یہ چوہے سبزی منڈی فروٹ منڈی اور غلہ منڈی میں میلہ لگاتے ہیں صبح ان جے ہے کھائے فروٹ اور سبزی کو ریڑھی بان فروخت کررہے ہوتے ہیں۔ ان چوہوں سے نا صرف بازار والے بلکہ شہری بھی پریشان ہے جہاں یہ روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ شہر میں چوہوں کے خاتمہ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔