میانوالی(رپورٹ ای این آئی)میانوالی آ ج میرے سکول سوھے والہ میں پرائیویٹائزیشن کی وجہ سے قیامت کا منظر تھا آ ج آخری دن تھا میرا اس سکول میں سکول ہیڈ کی حیثیت سے۔۔۔بہت ظلم ہے یہ پنجاب کی غریب عوام الناس کے ساتھ ، یاد رکھیں یہ نجکاری پرائیویٹائزیشن یہ ٹیچرز کا مسئلہ نہیں ہے یہ آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ سیاسی ، سماجی، فلاحی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو اس پر بھرپور آواز اٹھانی چاہئے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری پرائیویٹائزیشن ایک ناسور ہے اور یہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی عالمی سازش ہے نجکاری ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہے خدارا پاکستانیو اپنے وطن عزیز پاکستان کے قیمتی قومی اثاثے بچا لو ورنہ آنے والی نسلیں آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
استادوں نے نعرے لگائے ۔
نامنظور نامنظور سرکاری اداروں کی نجکاری نامنظور
نجکاری کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔
آئی ایم ایف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے
گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب