ڈیرہ غازیخان ( ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف)
میونسپل کارپوریشن کی عجیب منطق رکشہ فیس وصولی کیلئے 7 ملازمین مقرر۔ساتوں ملازمین ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر 20 روپے فی رکشہ فیس وصول کرتے ہیں جھگڑے معمول۔تفصیل کے مطابق۔میونسپل کارپوریشن افسران نے رکشہ فیس ٹھیکہ نہ ہونے پر گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے میونسپل کارپوریشن افسران نےرکشے ڈرائیوروں سے فی رکشہ 20روپے وصولی کیلئے میونسپل کارپوریشن گیٹ کے سامنے (1)عابد(2)ملک اعجاز(3)نعیم (4)یونس(5)زاہد سلطان(6)نوید(7) ربنواز ان ساتوں کا تعلق شعبہ واٹر سپلائی سے ہے انہیں مقرر کیا ہوا ہے اور یہ فی رکشہ 20 روپے وصول کرتے ہیں روزانہ ان ملازمین کا رکشہ ڈرائیوروں سے فیس وصولی پر جھگڑا معمول ہے رکشہ ڈرائیوروں نے ایک ملازم کی داڑھی تک نوچنے کا واقعہ رونماء ہوا میونسپل کارپوریشن کے 7ملازمین دن بھر میں صرف ایک سو رکشوں سے فیس وصولی کرتے ہیں جو کل 2000روپے بنتے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کے حساب سے روزانہ تقریباً دس ہزار روپے بنتی ہے عجیب منطق ہے دو ہزار روپے کی وصولی کیلئے دس ہزار روپے کے ملازمین لگائے ہوئے ہیں دوسری جانب شعبہ واٹر سپلائی کو شہر میں پانی کے پائپوں کی مرمت وغیرہ کیلئے ملازمین کی ضرورت ہے ملازمین رکشہ فیس وصولی پر مقرر ہیں عوامی حلقوں نے رکشہ فیس وصولی ٹھکہ پر دینے اور ملازمین کو اپنی تعیناتی جگہوں پر واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔